سوات: دریائے سوات میں ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر سول ڈیفنس کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم الرٹ

سوات: مون سون کانٹجنسی پلان 2026 پر مؤثر عملدرآمد کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کبل عائشہ ناصر کی ہدایات پر سول ڈیفنس کبل سیکٹر نے دریائے سوات میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔

سول ڈیفنس کبل سیکٹر کے اہلکار گروپ وارڈن نثار احمد خان کی نگرانی میں ڈڈھارہ کے مقام پر قائم ایمرجنسی رسپانس پوائنٹ پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

حکام کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث دریائے سوات میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے، جس کے پیش نظر ممکنہ سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے سول ڈیفنس کی رسپانس ٹیم کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

سول ڈیفنس اہلکار مقامی افراد اور سیاحوں کو حفاظتی اقدامات کے تحت دریائے سوات میں داخل ہونے سے روک رہے ہیں، جبکہ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ اپنی جانوں کے تحفظ کے لیے دریا، ندی نالوں اور دیگر خطرناک مقامات سے دور رہیں اور انتظامیہ سے تعاون کریں۔

Show More
Back to top button