بر سوات : سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حفاظتی سائن بورڈز نصب، ضلعی انتظامیہ کی عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت

بر سوات: صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کی گڈ گورننس پالیسی کے تحت اسسٹنٹ کمشنر بحرین اور ٹی ایم او بحرین کی ہدایات پر ٹی ایم اے بحرین نے سیلاب سے متاثرہ حساس اور خطرناک مقامات پر عوامی آگاہی کے لیے حفاظتی سائن بورڈز نصب کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق چھوٹا کالام اور شاہی باغ اُترور سمیت دیگر حساس مقامات پر نصب کیے جانے والے سائن بورڈز کا مقصد مقامی آبادی، سیاحوں اور مسافروں کو ممکنہ سیلابی خطرات سے بروقت آگاہ کرنا، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ترغیب دینا اور مون سون کے موسم میں انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

ضلعی انتظامیہ سوات کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر حفاظتی اقدامات اور آگاہی مہمات جاری رکھی جائیں گی، جبکہ شہریوں اور سیاحوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی ہدایات پر عمل کریں اور خطرناک مقامات پر غیر ضروری آمدورفت سے گریز کریں۔

Show More
Back to top button