مٹہ: سیلاب سے متاثرہ ڈوغلگو روڈ بحال، ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی

سوات: تحصیل مٹہ میں حالیہ سیلابی ریلے سے متاثر ہونے والی ڈوغلگو روڈ کی بحالی کا کام مکمل ہونے کے بعد سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 20 جولائی 2026 کو ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلابی ریلے سے ڈوغلگو روڈ کا ایک حصہ متاثر ہوا تھا، جس کے باعث آمدورفت معطل ہو گئی تھی اور مقامی آبادی سمیت مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر مٹہ محمد ادریس خان کی ہدایت پر محکمہ آبپاشی نے متاثرہ مقام پر بحالی کا کام شروع کیا۔ متعلقہ عملے نے سڑک کے متاثرہ حصے کی مرمت مکمل کرنے کے بعد اسے ٹریفک کے لیے بحال کر دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ مون سون بارشوں کے دوران حساس مقامات کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدامات یقینی بنائے جائیں تاکہ عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ نہ آئے۔

Show More
Back to top button