بونیر: برساتی ریلے میں بہہ جانے والے رکشہ ڈرائیور سیاب کی لاش برآمد

بونیر : تحصیل گدیزی کے علاقے کالابٹ میں مون سون بارشوں کے دوران برساتی ریلے میں بہہ جانے والے رکشہ ڈرائیور سیاب کی لاش ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیم نے سرچ آپریشن کے بعد برآمد کر لی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید خان کی ہدایات پر واٹر ریسکیو ٹیم نے مسلسل سرچ آپریشن جاری رکھا، جس کے دوران متوفی کی لاش کالابٹ کوگئی کے مقام سے برآمد کی گئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پاچا منتقل کر دیا۔

ریسکیو 1122 نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مون سون بارشوں کے دوران برساتی ندی نالوں، دریاؤں اور تیز بہاؤ والے مقامات کے قریب جانے سے گریز کریں اور اپنی جان و مال کے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

Show More
Back to top button