مینگورہ: پولیس مقابلے میں مبینہ منشیات فروش فیاض عرف فیاضی ہلاک

سوات : مینگورہ کے علاقے پیپلز چوک میں مبینہ منشیات فروشوں کی جانب سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کے بعد جوابی کارروائی میں ایک مبینہ منشیات فروش ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت فیاض عرف فیاضی کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فیاض عرف فیاضی کے خلاف تھانہ مینگورہ میں منشیات فروشی کے 80 سے زائد مقدمات درج تھے۔

پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

Show More
Back to top button