سوات: مٹہ اشاڑی میں دریائے سوات سے نامعلوم لڑکی کی لاش برآمد

سوات: تحصیل مٹہ کے علاقے اشاڑی میں دریائے سوات سے نامعلوم لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ریسکیو 1122 سوات کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو دریا سے نکال کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مٹہ منتقل کر دیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی، جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق لاش کافی عرصہ پرانی معلوم ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات متعلقہ اداروں کی کارروائی کے بعد سامنے آئیں گی۔


