مٹہ میں منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم، انتظامیہ کو ایک ماہ کی مہلت

سوات: مٹہ مدینہ کالونی میں تنظیم سمہ لار کے چیئرمین عزیز احمد کے حجرے میں نئے رضاکاروں کی تقریبِ حلف برداری منعقد ہوئی۔
تقریب سے مولانا نصراللہ بابر نے خطاب کرتے ہوئے منشیات کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے اور تنظیم کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
مرکزی چیئرمین سلطان علی خان نے انتظامیہ کو ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگر منشیات کے خلاف مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو کمشنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔



