مٹہ بہادر بانڈہ میں فائرنگ، 22 سالہ نوجوان جاں بحق

سوات: مٹہ کے علاقے بہادر بانڈہ میں سابقہ معمولی تنازعے نے شدت اختیار کرلی، فائرنگ کے نتیجے میں 22 سالہ نوجوان ادریس ولد باچا زادہ جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق نوجوان کھیت میں کام کر رہا تھا کہ اس دوران معمولی تکرار کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ لاش کو مٹہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ورثا نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے زاکر ولد نوید اقبال سکنہ بہادر بانڈہ کو واقعے میں نامزد کیا ہے۔ گھریلو ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان اس سے قبل بھی تکرار ہوچکی تھی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ نامزد ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔



