شاہ ڈھیرئی: بیٹی قتل کیس میں پیش رفت، حادثے کا ڈرامہ رچانے والا والد گرفتار، پولیس

سوات: تھانہ شاہ ڈھیرئی پولیس نے دیولئی شاہ ڈھیرئی میں بیٹی کے قتل کے مقدمے میں مبینہ طور پر ملوث باپ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق 6 ستمبر کو دیولئی شاہ ڈھیرئی میں ایک لڑکی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی تھی، جس پر پولیس موقع پر پہنچی۔ ابتدائی طور پر اہل خانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ لڑکی پستول سے چھیڑ چھاڑ کے دوران حادثاتی طور پر گولی چلنے سے جاں بحق ہوئی۔

ترجمان سوات پولیس کے مطابق ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ شاہ ڈھیرئی ابوالکلام خان نے واقعے کی تفتیش شروع کی، جس دوران مبینہ طور پر حقائق سامنے آئے کہ لڑکی حادثاتی طور پر نہیں بلکہ مبینہ طور پر اپنے والد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئی۔

پولیس کے مطابق ملزم بخت زمان سکنہ شاہ ڈھیرئی کو مقدمے میں نامزد کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Show More
Back to top button