اسلام آباد میں فائرنگ، بونیر سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخص جاں بحق

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ضلع بونیر کی تحصیل ڈگر کے علاقے باجکٹہ سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخصیت عزیز خان جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے جبکہ فائرنگ میں ملوث افراد اور واقعے کے محرکات سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں

Show More
Back to top button