آج کی خبریںسوات کی خبریں
سیدو شریف اسپتال کے ایمرجنسی سنٹر کا مین گیٹ بند کردیا گیا
سوات (زما سوات ڈاٹ کام :19دسمبر2017ء) سیدو شریف اسپتال کے ایمرجنسی سنٹر شیخ زائد النہیان اسپتال سیدو شریف کا مین گیٹ ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق سیدو شریف اسپتال کے ایمرجنسی کے مین گیٹ کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر گاڑیوں اور ایمبولینس کے لئے بند کردیا گیا جس کے بعد اب مریضوں کے رشتہ دار اپنے مریضوں کو چارپائی میں اسپتال کے اندر لے جایا کریں گے۔