آج کی خبریںسوات کی خبریں

معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں صحافیوں کا کردار اہم ہے،فضل حکیم

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:23دسمبر2017ء)پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لارہی ہے، صحافی معاشرے کے مسائل اجاگر کرنے میں مثبت کردار ادا کررہے ہیں،ان خیالات کا اظہار ایم پی اے و ڈیڈک چئیرمین فضل حکیم نے سوات پریس کلب کے دورے کے موقع پر کیا، اس دوران ایم پی اے نے صوبائی حکومت کی جانب سے سوات پریس کلب کے ویلفئیر کمیٹی کے ممبران کو دو لاکھ روپے کا چیک دیا ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل میں انتہائی سنجیدہ ہے اور اس ضمن میں دیگر اقدامات بھی اٹھارہی ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button