آج کی خبریںسوات کی خبریںملاکنڈ بھر سے

سی ٹی ڈی ملاکنڈ کی کارروائی،اہم دہشت گرد گرفتار

ملاکنڈ (زماسوات ڈاٹ کام ۔07جولائی 2017ء )سی ٹی ڈی ملاکنڈ کی کارروائی، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناکر گرفتار ملزم سے ہینڈ گرینیڈ پستول اور کارتوس برآمد کرلئے، سی ٹی ڈی ملاکنڈ ریجن ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بونیر کے علاقے ترکھانو کنڈؤبانڈہ سر ملنگ کے پہاڑی علاقے میں موجود ملزم رئیس خان ولد حسین خان ساکن مہمند ایجنسی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، ملزم کے قبضے سے دو عدد ہینڈ گرینیڈ ایک عدد پستول بمعہ 12 عدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، ملزم کسی کارروائی کی غرض سے علاقے میں موجود تھا جسے بروقت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گرفتارکرلیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button