آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات انتظامیہ اور پریس کلب کے مابین بیڈ منٹن میچ انتظامیہ نے جیت لیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:18جنوری2018ء)سوات انتظامیہ کے افسران اور سوات پریس کلب کے صحافیوں کے درمیان بیڈ منٹن کا دوستانہ میچ کھیلا گیا جس میں انتظامیہ کی طرف سے اے ڈی سی محمد طاہر خان اور اے سی حامد خان جبکہ پریس کلب کی طرف سے چیر مین شہزاد عالم اور سابق صدر حضرت بلال ماماجی کھیلے جس میں سوات انتظامیہ کی ٹیم نے پریس کلب کو تیرہ تیس سے شکست دیگر میچ جیت لیا اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سوات عامر افاق ،سوات پریس کلب کے سابق چیر مین رشید اقبال اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر عبدالسلام اور دیگر نے ونر اور رنر آپ ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کئے جبکہ سوات پر یس کلب کے شیر مین شہزاد عالم ،یونین اف جرنلسٹ کے صدر فضل رحیم خان ،سابق چیر مین رشید اقبال ،چیف ارگنائزر غلا م فاروق ،سابق یونین صدر حضرت بلال ،اے ڈی سی محمد طاہر ،اے سی حامد خان کو خصوصی شیلڈ بھی دئے گئے اورڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبدالسلام نے ڈپٹی کمشنر عامر آفاق کو خصوصی شیلڈ دیا ۔ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افسیر عبدالسلام نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے اور اگلے ماہ سوات میں ڈویژنل سپورٹس فیسٹول کا آغاز کیا جائیگا ،انہوں نے کہا کہ سوات میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور ہمارا مقصد اس ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور انہیں آگے لیکر جانا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button