تمام سرکاری اداروں کو عوام کا تابع بنا دیا ہے،محب اللہ خان
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔08جولائی 2017ء )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک و ماہی پروری محب اﷲ خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی تکمیل میں مصروف ہے تمام سرکاری اداروں کو عوام کا تابع بنا دیا گیا ہے جس کی بدولت عوام کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گالوچ سوات میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مختلف سیاسی پارٹیوں کے اہم کارکنان نے خاندانوں اور دوستوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔محب اﷲ خان نے کہا کہ سیاسی مخالفین اس خوش فہمی میں مبتلا نہ ہوں کیونکہ عوام ان نام نہاد سیاستدانوں کے مکروہ چہروں سے پوری طرح آگاہ ہیں، اس موقع پر پی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن کے سینئر نائب صدر حاجی فضل مولا ، ضلعی سینئر نائب صدر سعید خان ، عزیز الرحمان ، ضلع ممبر حبیب اللہ خان ، اکبر حسین ، تحصیل ممبر فضل ربی کے علاوہ دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا ۔