آج کی خبریںسوات کی خبریں

مدین میں نقیب اللہ محسود کے ماروائے عدالت قتل کے خلاف احتجاج

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:20جنوری2017ء) سوات کے علاقہ مدین میں کراچی میں جعلی مقابلے میں قتل کئے جانے والے نقیب اللہ محسود کے بے گناہ اور ماروائے عدالت قتل کے خلاف لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے احتجاج میں دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنو ں اور عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ نقیب اللہ محسود کو اس لئے بے گناہ شہید کیا گیا کہ وہ پختون تھا اور کراچی میں محنت مزدوری کرتا تھا۔ مظاہرین نے ایس ایس پی ملیر راؤ انور کو فوری طور پر گرفتار کرنے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور اُسے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا

Related Articles

Loading...
Back to top button