آج کی خبریںسوات کی خبریں
مٹہ کے جنگلات میں درختوں کی کٹائی جاری،محکمہ فارسٹ خاموش
سوات(زما سوات ڈاٹ کام:24جنوری2018ء) سوات کی تحصیل مٹہ میں ٹمبر مافیا سرگرم،پہاڑی جنگلات میں قیمتی درختوں کے کاٹنے کا سلسلہ بدستور جاری ،بلین ٹری سونامی منصوبہ خطرے میں پڑگیاہے جبکہ محکمہ فارسٹ نے بھی چھپ سادھ لی ہے،مقامی ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے پہاڑی علاقوں سلاتنڑ،چتکاری کے جنگلات میں ٹمبر مافیا کی جانب سے درختوں کی کٹائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے،کمپارٹ نمبر21اور22میں درختوں کی بے دریغ اور کھلے عام کٹائی جاری ہے جس سے صوبائی حکومت کی جانب سے بلین ٹری سونامی کا منصوبہ خطرے میں پڑگیا ہے،مقامی لوگوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔