آج کی خبریںسوات کی خبریں

جرائم پیشہ عناصر سے تعلق پر ڈی پی او سوات نے سب انسپکٹر کو معطل کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔11جولائی 2017ء )ڈی پی او سوات محمد اعجاز خان نے مدین پولیس اسٹیشن میں تعینات سب انسپکٹر اشرف کو جرائم پیشہ عناصر سے تعلق کی بناء پر معطل کردیاگیا ، گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اعجاز خان نے جرم ثابت ہونے پر سب انسپکٹر اشرف کو معطل کرکے اس کے خلاف مزید کاروائی کی سفارش کردی ہے، سب انسپکٹر اشرف کے جرائم پیشہ افراداور سماج دشمن عناصر کے ساتھ تعلقات پر انکوائری کے بعد کارروائی کی گئی ہے، واقعہ پر پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اعجاز خان نے میڈیا کو بتایا کہ سوات پولیس میں جزا اور سزا کا عمل جاری ہے اور کسی کو بھی جرائم پیشہ افراد کے ساتھ تعلقات یا ان کا حامی ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، جو بھی اس طرح کی قبیح حرکت میں ملوث پایا گیاتو اسے نشان عبرت بنایا جائے گا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button