سوات میں ناروا لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے ڈیڈلائن دے دی گئی
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔12جولائی 2017ء )تاجران صدر کا واپڈا کوناروالوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے ڈیڈ لائن ، بصورت دیگر واپڈا دفاتر کے گھیراؤ کی دھمکی، سوات میں جاری بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی ، تاجران صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ بجلی لوڈشیڈنگ کی صورت میں عوام پر مسلط کردہ عذاب ناقابل برداشت ہوچکا ہے ، واپڈا حکام ہمیں مزید امتحان میں نہ ڈالتے ہوئے اپنا قبلہ خود درست کرلے ،نہیں تو عوامی احتجاج کا رخ ان کی طرف ہوجائے گا ، صبر کاپیمانہ لبریز ہوچکا ہے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ بجلی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے سواتی عوام کے ساتھ امتیازی سلوک کیاجارہا ہے ،طویل بجلی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گرمی کے مارے لوگوں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے تو دوسری طرف کاروبار بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ اب عوام کا پیمانہ صبر لبریز ہو کربے قابوہورہے ہیں ، انہوں نے خبردار کیا کہ عوام کے ساتھ مذاق کا سلسلہ بند کیا جائے وررنہ ہم ایسی تحریک چلائیں گے جو یاد رکھی جائے گی ، انہوں نے واپڈا حکام کو متنبہ کیا کہ ہمیں مزید امتحان میں نہ ڈالے اگر واپڈا کا قبلہ درست نہ کیاگیا تو ہم واپڈا دفاتر کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہوجائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری ان پر عائد ہوگی۔