آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوشل میڈیا پر شدید عوامی احتجاج کے بعد ارکان اسمبلی بھی جاگ گئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔13جولائی 2017ء )سوشل میڈیا پر عوامی احتجاج رنگ لے آیا،سوات کے ارکان اسمبلی جاگ گئے،پوری کابینہ سمیت سوات پریس کلب میں لوڈشیڈنگ کے خلاف پریس کانفرنس،سوات میں لوڈشیڈنگ کی بدترین صورت حال،ٹرانس فارمروں کی خرابی اور منتخب عوامی نمائندوں کی معنی خیز خاموشی کے بعد عوام نے سوشل میڈیا پر لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج شروع کردیا تھا اور اسمبلی ممبران کو آڑھے ہاتھوں لیا ،کسی نے ارکان اسمبلی کے خلاف تصاویر شائع کی تو کئی نیوز پیجز نے باقاعدہ ویڈیو پروگرامز بھی نشر کئے ،جس کے بعد ارکان اسمبلی نے شدید عوامی احتجاج سے مجبور ہو کر محکمہ واپڈا اور بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس پر ہی اکتفا کیا ،پریس کانفرنس کے موقع پر ایم پی اے فضل حکیم،ایم پی اے عزیز اللہ گران،ایم پی اے ڈاکٹر حیدر سمیت تحریک انصاف سوات کے عہدیداران اور کارکنوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button