آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر واک کا انعقاد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:08مارچ2018) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال میں ایم ایس ڈاکٹر جہانگیر خان کی قیادت میں واک ، ہسپتال نرسز ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر ملک سعداللہ خان ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد خان ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر واصل خان اور دوسری نرسنگ سٹاف نے بھرپور شرکت کی ، واک کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر جہانگیر اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد خان نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن منانے کا مقصدعوام اور حقوق سے محروم خواتین میں شعور اجاگر کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ عورت مرد کے برابر حقوق کی حقدار ہے ،انہوں نے کہا کہ سیدو ہسپتال میں خواتین مریضوں اور فیمل سٹاف کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ، خواتین کے حقوق کیلئے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا ، اس موقع پر نرسنگ سٹاف نے بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر خواتین سے اظہار یکجہتی اور حقوق کے حوالے نعرے درج تھے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button