آج کی خبریںسوات کی خبریں

کالام،چیئر لفٹ حادثے کے نتیجے میں ڈوبنے والے ایک اور شخص کی لاش برآمد،ایک کی تلاش تاحال جاری

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔16جولائی2017ء)کالام میں چیئر لفٹ حادثے کے نتیجے میں دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک اور شخص کی لاش بر آمد کر لی گئی جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے، گزشتہ روز کالام کے علاقہ پالیر میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے سات افرد دریائے سوات میں ڈوب گئے تھے جن میں تین افراد کی لاشیں اور دو افراد کو زندہ نکال لیا گیا تھا جبکہ دو افراد لاپتہ تھے،اتوار کے روز خوازہ خیلہ کے مقام پر امجد نامی شخص کی لاش دریائے سوات سے بر آمد کر لی گئی جبکہ شیر اعظم نامی شخص کی تلاش تا حال جاری ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button