آج کی خبریںسوات کی خبریں

مینگورہ،بے دردی سے قتل ہونے والے24 سالہ نوجوان کا سر کانجو بریج کے قریب برآمد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:10مارچ2018) مینگورہ میں بے دردی سے قتل کئے جانے والے24سالہ نوجوان کا سر کانجو بریج کے قریب بر آمد کرلیاگیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق سردار علی ولد مجیب سکنہ شانگلہ حال بارامہ کا سر صبح کے وقت کانجو بریج کے قریب سے برآمد کیا گیا جسے ریسکیو کے اہلکاروں نے تحویل میں لے لیاہے، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں24سالہ سردار علی کو قتل کرنے کے بعد اس کا سر تن سے جدا کر دیا گیا جبکہ اس کی لاش بائی پاس روڈ سے برآمد کی گئی تھی،ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ملزمان تک پہنچ گئی ہے اور دو افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے تاہم پولیس کی جانب سے ابھی تک ملزمان کی گرفتاری کی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button