آج کی خبریںسوات کی خبریں

ضلعی ناظم کا ڈاکٹروں کے ہمراہ دھڑ جُڑے جڑواں بچوں کا معائنہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:16مارچ2018) ڈسٹرکٹ ناظم محمد دعلی شاہ خان نے سیدو ہسپتال میں کوکارئی سے تعلق رکھنے والے فضل کرم کے جڑواں پیدا ہونے والے بچوں کا ڈاکٹرز کے ہمراہ معائنہ کیا ، یاد رہیں کہ کچھ دن پہلے میڈیا نشر ہونے والے اس بچوں کی مالی معاونت اور علاج معالجے کے لئے اپیل کی گئی تھی جس پر مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام نے فوری نوٹس لیتے ہوئے فوری طور ضلع ناظم کو ہسپتال پہنچنے اور انکے ساتھ ہر ممکن تعاون کرکنے کی ہدایت دی جس پر ضلع ناظم محمد علی شاہ خان نے ہستپال پہنچ کر ان بچوں کی عیادت کی اور ڈاکٹر نعیم اللہ جو کہ اسسٹنٹ پروفیسر چلڈرن سپیشلیٹ ہے ان کیساتھ علاج معالجہ کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی ، ڈاکٹر نے کہا کہ ان کے علاج مہنگا ہونے کیوجہ سے یہاں پر انکا علاج شائد ممکن نہیں ، اس موقع پر فوری طور اسلام آباد پمز ہسپتال وزیر اعظم کی داکٹر ز ٹیم کیساتھ رابطہ کیا جس پر ان بچوں کے حوالے سے ڈاکٹر نعیم اللہ نے تفصیلی گفتگو کی اوربچوں کو پمز ہسپتال منتقل کردیا جائیگا ، اس موقع پر ضلع ناظم نے بچوں کے والد سے کہا کہ مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام کی خصوصی ہدایت پر آیا ہوں ، انہوں نے کہا کہ انکے ساری کے ساری تفصیلات علاج اپ ڈاکٹر کے زیر نگرانی بنائیں اس پر ہم وزیر اعظم پاکستان سے انکے علاج کیلئے درخواست کریں گے اور انشاء اللہ بہت جلد یہ نونہال صحت یاب ہوں گے ، بچوں کے والد نے سب کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں بھی دی ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button