ڈاریکٹر آپریشن ریسکیو 1122 کا دورہ سوات
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:17مارچ2018) ڈائریکٹرجنرل ریسکیو 1122 ڈاریکٹر اسد علی خان کی ہدایات پر ڈائریکٹر آپریشن محمد آیاز نے ریسکیو 1122سوات کا دورہ کیا ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات عمران خان نے ضلع میں رونما ہوانے والی مختلف ایمرجنسیز ، آلات ، اہلکاروں ، کنٹرول روم اور نئے قائم ہونے والے سٹیشن کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل آپریشن ڈاکٹر محمد آیاز کو تفصیلی بریفنگ دی ، انہوں نے کہا ریسکیو 1122سوات ضلعی انتظامیہ سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر مختلف فرضی مشقوں میں حصہ لے رہی ہے اور اسی طرح عوام میں آگاہی اور مفت تربیت فراہم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ، ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر محمدآیاز خان نے اہلکاروں کے جذبے اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122کے اہلکار مشکلات کے باوجود دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہیں ، اسی لئے ریسکیو انتظامیہ ان کی فلاح و بہبود کے لئے بھی اقدامات اٹھا رہی ہے ، نئے ریسکیو سٹیشن کے قیام سے صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی تبدیلی کے نعرے کو تقویت ملے گی ، ڈاکٹر محمد آیاز خان نے کہا کہ ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ ار عالمی معیار کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے ریسکیو اہلکاروں کو مستقل کیااور ریسکیو ادرے کو پورے صوبے تک پھیلایا جارہاہے ۔