آج کی خبریںسوات کی خبریں

جنگلات کی حفاظت اور دیکھ بال سے انسانی ماحول کو بہتر بنایا جا سکتا ہے،ڈی آئی جی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:21مارچ2018)ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان نے کہا ہے کہ جنگلات کی حفاظت اور ان کی دیکھ بھال کرکے آئندہ نسلوں کے لئے نہ صرف انسانی ماحول کو بچایا جاسکتا ہے بلکہ انسانی صحت پر بھی گہرے اثرات مرتب کئے جا سکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسلسئیرکالج سوات میں جنگلات کے عالمی دن کے مناسبت سے تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈی ایف او سوات محمد اقبال خان گنڈاپور شہریار خان ڈی ایف او پٹرول سکواڈ حسیب ارشد ایس ڈی ایف او زبیر احمد خان پرنسپل ایکسلسئیر کالج سوات بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ جیسے اہم اور سنگین مسئلہ کو کم کرنے میں کردار ادا کرنا ہوگا ، ڈی ایف او سوات محمد اقبال خان گنڈاپور نے کہا کہ پودا لگانا ایک اہم فریضہ ہے اس کے ذریعے ہم انسانی ماحول کو بہتر بنایا جاسکتا ہے سوات میں شجرکاری کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button