آج کی خبریںسوات کی خبریں

مسلم لیگ ن یکم اپریل کو سوات میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:24مارچ2018) مسلم لیگ ن یکم اپریل کو سوات میں بھر پور طاقت کا مظاہرہ کریگی ، کبل گراؤنڈ میں جلسہ عام سے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف خطاب کریں گے ، تیاریوں کے لئے مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی ، پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سوات کے زرائع کے مطابق یکم اپریل کو اتوار کے روزپر دپہر دوبجے کبل گراؤنڈ میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف جلسہ عام سے خطا ب کریں گے جس میں پاکستان مسلم لیگ ن اپنی طاقت کا مظاہرہ کریگی ،وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر نے جلسے کے تیاریوں کے حوالے سے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button