تحصیل بحرین میں پراسرار بیماری پر قابو پالیا گیا
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:4اپریل2018) تحصیل بحرین اور گردو نواح میں پر اسرار بیماری پر قابو پالیا گیا ہے ، ڈپٹی کمشنر سوات کا محکمہ صحت و ضلعی انتظامیہ کو وباء سے بچاؤ کے لئے ہائی الرٹ دینے کا حکم ، ڈپٹی کمشنر سوات شاہد محمود نے تحصیل بحرین کے یوسی مانکیال میں تین بچوں کی ہلاکت پر نونوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت اور اسسٹنٹ کمشنر بحرین کو اس موزی مرض پر قابو پانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا حکم دے دیا ، چنانچہ اس سلسلے میں متاثرہ بچوں کی علاج و معالجہ اور انہیں خسرے سے بچاؤ کی ویکسین پلانے کے لئے محکمہ صحت کے میڈیکل ٹیموں کے قیام اور ضروری ادویات کے ہمراہ ڈاکٹروں اور ویکسینیٹروں کی ٹیمیں فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں بھیجوائی گئی ہیں ، یاد رہے کہ گذشتہ روز پر اسرار بیماری کی وجہ سے تحصیل بحرین کے گاؤں غنڈ پٹے میں تین بچوں کی ہلاکت ہوئی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر سوات شاہد محمود نے متعلقہ حکام کو فوری حفاظتی اقدامات کا حکم دے دیا تھا ، اسسٹنٹ کمشنر بحرین اور محکمہ صحت کی ٹیموں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اس پر اسرار بیماری پر بہت جلد ہی قابو پالیا گیا ، گذشتہ دو دنوں کے دوران668مریضوں کو خسرے سے بچاؤ کی ویکسین کی خصوصی مہم گذشتہ روز شروع کی گئی ، کسی بھی قسم کے خسرہ کے وبائی مرض سے بچاؤکو یقینی بنایا جاسکے ، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیمیں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہائی الرٹ ہیں ، خسرے کی علامت یہ ہے کہ بچے کو تیز بخار ہوتا ہے اور اس کے چہرے پر دانے نکل آتے ہیں اس کی بھوک تقریباًختم ہوجاتی ہے اور وہ بہت نڈھال رہتا ہے ، ڈپٹی کمشنر سوات نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ بیماریوں سے بچاؤکے حفاظتی ٹیکے اور قطرے ضروری پلائیں ، تاہم اگر خسرے کی علامات ظاہر ہو تو فوراً ہسپتال سے رجوع کریں ۔