آج کی خبریںسوات کی خبریں

بے گناہ مسلمانوں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،سیراج الحق

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:07مارچ2018)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کیا امت مسلمہ کے موجودہ حکمرانوں کے ہوتے ہوئے امت کی ترقی ممکن نہیں۔کشمیر اور افغانستان میں بے گناہ مسلمانوں کو مارنے والے جلد انجام کو پہنچ جائیں گے ۔متحدہ مجلس عمل قوم کے لئے متبادل پلیٹ فارم ہے ۔ملک کو امریکی غلام حکمرانوں کے بجائے دیانتدار اور نڈر قیادت کی ضرورت ہے ۔ 33لاکھ طلبا ء دینی مدارس میں تعلیم حاصل کررہے ہیں حکومت کی طر ف سے ان کے لئے کوئی بجٹ مختص نہیں ۔ عالمی طاقتیں ایٹم بم سے زیادہ دینی مدارس کو مدمقابل سمجھتے ہیں ۔پانامہ لیکس اور نیب کو مطلوب افراد دینی مدارس کے علماء نہیں بلکہ عوام پر مسلط حکمران ہیں ۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے المرکز الاسلامی سنگوٹہ میں تقریب ختم بخاری و دستاربندی اور بعد ازاں جماعت اسلامی حلقہ پی کے 5کے زیر اہتمام فارم گراؤنڈ مینگورہ میں ورکرکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا منعقدہ تقاریب سے امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان ، امیرضلع سابق ایم پی اے محمدامین اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی خلاف جنگ مالاکنڈ ڈویژن اور فاٹا عوام کی قربانیوں کی وجہ سے کامیاب ہوئی ہے ۔یہاں پر عوام کی مرضی کے برعکس کوئی بھی اقدام قابل قبول نہیں۔ چیک پوسٹوں پر عوام کو تنگ کرنے کے بجائے سہولیات دینے کی ضرورت ہے ۔مسینگ پرسنز کو سول عدالتوں میں مقدمات کے لئے پیش کیا جائے ۔ملک کے لئے قربانیاں غریب عوام اور مذہبی لوگوں نے دی ہے لیکن مزے خان وڈیرہ اور جاگیردار کررہے ہیں ۔ غریب عوام قربانیوں کے باوجود کرایہ داروں کے طرح رہنے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیاست عبادت ہے لیکن حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے سیاست کو نفرت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے ۔عوام آئین اور قانون کی بالادستی اور پاکستان کوکلین گرین بنانے کے لئے آئندہ الیکشن میں ہمارا ساتھ دیں ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button