آج کی خبریںسوات کی خبریں

مینگورہ شہر میں 300سے زائد مضر صحت مردہ مرغیاں برامد ، ملزم گرفتار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 18 اپریل 2018ء) گزشتہ روز سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے مین بازار میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی حمید بونیری نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے پولٹری شاپ سے 300سے زائد مردہ مضر صحت مرغیاں برامد کر لی ہے ، ان مرغیوں کو بوریوں میں بند کردیا گیا تھا اور ان کو مینگورہ شہر کے مختلف ہوٹلوں کو سپلائی کیا جارہا تھا مگر اس دوران اے اے سی حمید نے موقع پر کاروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں کو اپنی تحویل میں لے کر پولٹری شاپ کے مالکان کو گرفتا ر کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، اے اے سی کے مطابق پولٹری شاپ والے ان مردہ مرغیوں کو چالیس سے پچاس روپے تک مینگورہ شہر کے مختلف ہوٹلوں والوں کو بیچتے ہیں اور پھر ہوٹلوں والے ان سے روسٹ بنا کر بیجتے ہیں ۔ کاروائی کے بعد علاقے کے عوام نے اے اے سی کو خراج تحسین پیش کیا اور ان سے مینگورہ شہر میں مزید اس قسم کی کاروائیاں کرنے کا مطالبہ کردیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button