آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات میں 22 اور23 اپریل کو بجلی بند رہے گی،اعلامیہ جاری کردیا گیا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام :21اپریل2018) سوات میں اتوار اور پیر کے دن صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک بجلی بند رہے گی، اعلامیہ جاری کردیا گیا، محکمہ واپڈا کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 22 اور23 اپریل2018 کو بروز اتوار اور پیر صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چکدرہ گریڈ اسٹیشن سے لے کر سیدو شریف تک بجلی کے لائنوں اور ٹرانسفارمروں میں مرمتی کام کی وجہ سے بجلی بند رہے گی۔