بارشوں سے ہونے والے نقصانات،ایم پی اے فضل حکیم نے سروے کی ہدایت کردی
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:21اپریل2018)چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم نے بارشوں سے ہونے والے نقصانات بارے سروے کرنے کی ہدایت کر دی تحصیلدار اور پٹواری ہونے والے نقصانات بارے معلومات اکٹھے کرے ، ایم پی اے فضل حکیم امانکوٹ میں بارش سے گرنے والے گھر پہنچ گئے متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ، تفصیلات کے مطابق چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم نے مقامی انتظامیہ اور پٹواریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ علاقے میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات بارے معلومات اکٹھے کرکے متعلقہ حکام کو ارسال کرے تاکہ متاثرین کے نقصانات کاازالہ ہو سکے وہ گزشتہ روز امانکوٹ میں بارشوں کیوجہ سے منہدم ہونے والے گھر کے متاثرین کے ساتھ بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کی ہر ممکن مددکی جائے گی اس موقع پر انہوں نے تحصیلدار اور پٹواریوں کو ہدایت کی کہ وہ علاقے میں سروے کرے تاکہ جتنے لوگوں کا نقصان ہوا ہے ان کی مدد کی جا سکے ۔