آج کی خبریںسوات کی خبریں

ضلع بھر میں پولیس کا سرچ آپریشن،250 مشتبہ افراد گرفتار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:23اپریل2018)ڈی پی او سوات واحد محمود کی ہدایت پر ضلع بھر کی پولیس نے خصوصی آپریشن کرکے 250مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس آپریشن کے دوران بیس کلو گرام چرس، 150 گرام ہیروین، 85لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرا دئے۔ آپریشن کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 15 اور ہوٹل ایکٹ کی خلاف ورزی پر 4 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button