آج کی خبریںسوات کی خبریں
دوسرے روز بھی بارش کی وجہ سے مینگورہ شہر میں ٹھنڈی ہواؤں کا رقص
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 03 مئی 2018ء) مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں آج دوسرے روز بھی بارش سے میدانی علاقوں میں موسم خوشگوار اور بالائی علاقوں میں سرد ہوگیا۔ جمعرات کو بیشتر علاقوں میں سہ پہر کے وقت تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوا جوکہ شام تک جاری رہا جس کی وجہ سے میدانی علاقوں میں موسم خوشگوار اور بالائی علاقوں میں مزید سرد ہوگیا ۔