آج کی خبریںسوات کی خبریں

شاہدرہ میں دو ٹیوب ویلز کا افتتاح، جن پر ساڑے تین کروڑ سے زائد لاگت آئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 07 مئی 2018ء) چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے گزشتہ روز شاہدرہ وتکے میں دو مختلف جگہوں پر ٹیوب ویلز سمیت واٹر سپلائی سکیمز کا افتتاح کیا ۔جو 3 کروڑ 50لا کھ روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ۔افتتاحی تقریب میں پی ٹی آئی مینگورہ سٹی کے جنرل سیکرٹری و تحصیل کونسلر شاہد علی،ضلعی کونسلر شوکت علی،تحصیل کونسلر زاہد خان عرف باز خان ،انجینئرعمرفاروق، متعلقہ محکموں کے افسران، پی ٹی آئی کے ناظمین ،ورکرز اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ فضل حکیم خان نے مختصر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،صفائی،نکاسی اور دیگرمنصوبوں پر کام مکمل کررہے ہیں تاکہ عوام کوان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچایا جائے۔نئی ٹیوب ویلز فعال ہونے سے ہم اپنے مقاصد کے حصول میں کافی حد تک کامیاب ہوچکے ہیں اور عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی پالیسی روز روشن کی طرح واضح ہے جس کے تحت عوام کا پیسہ عوام کی ترقی اور خوشحالی پر ہی خرچ ہوتا ہے۔اس طرح کام کے معیار پر سودا بازی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی اور نہ ہی منصوبوں میں طوالت کی اجازت ہوتی ہے۔چیئرمین ٖڈیڈک نے متعلقہ محکموں کے افسران کو خبردارکیا کہ وہ خود مختلف علاقوں کے اچانک دورے کریں گے ۔تاکہ عوام کوپینے کے صاف پانی کے سپلائی میں کوئی کوتاہی نہ ہوں اگر کوئی اہلکار نے غیر ذمہ داری سے کام کیا تو اُن کے خلاف قانونی کاروائی کیجائی گی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button