آج کی خبریںسوات کی خبریں

شینگرئی میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے2 افراد جاں بحق،18 افراد شدید زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔27جولائی 2017ء )سوات کے سیاحتی علاقے شینگرئی میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے2 افراد جاں بحق جبکہ18 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ تمام زخمی افراد طبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردئے گئے،پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سوات کے علاقے شینگرئی کے مقام پر مسافروں سے بھری فوروھیل ڈاٹسن بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری ، حادثے کے نتیجے میں دو افراد علی بہادر ولد محمد یوسف اور قریش مو قع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر عفت ناز زوجہ حباب خان اپنے چاربچوں ارم ناز، عبدالوہاب، رومیہ اور ایمن، اس کے علاوہ سراج ولد بنارس ، شامیہ دُختر گل زمان ،نیاز ولد گل زمان ، ارشد ولد منئے،عطاء اللہ ولد محمدروم ، واجد علی ولد عقل زمان ، صدیق عمر ولد محمد سید ، پیر زادگئی زوجہ ملو ک ، اختر علی ولد باچا وزیر اور سید روان ولد زرمینوش شدید زخمی ہوگئے ہیں ، مرنے والوں اور تمام زخمیوں کا تعلق شینگرئی کے نواحی گاؤں زرے سے بتایا جاتا ہے جو منگلور گاؤں آرہے تھے،واقعہ کے بعد مقامی لوگوں اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پہنچ کر مرنے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا ، زخمیوں کو منگلور اور بعد ازاں سیدوشریف اسپتال منتقل کیا گیاہے جہاں پر انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button