سوات کی خبریں

پولیس شہداء کے لواحقین کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،ڈی پی او

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 09 مئی 2018ء) ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحدمحمودکے خصوصی احکامات پرایڈیشنل ا یس پی خانخیل خان نے شہدائے پولیس کے لواحقین کو درپیش کسی بھی قسم کے مسئلے مسائل سے آگاہی حاصل کر نے اور اس کے فوری طور پر حل کرنے کے لیے ضلعی آفس میں ایک سادہ پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پرڈی ایس پی سیدو شریف پیر سید خان اوردیگر پولیس افسران سمیت شہدائے پولیس لواحقین نے شرکت کی ۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی خانخیل نے کہا کہ پولیس فورس کے جوانوں اور آفیسرز نے وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کی قربانی دی۔ تاریخ میں ان کی قربانیوں کو سنہری حروف سے لکھا جائے گا ۔شہدائے پولیس لواحقین کے لیے زندگی کی تمام دستیاب سہولیات بہم پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔پولیس شہداء کے لواحقین کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔آپ لوگ بلا ججک کسی بھی وقت اپنے مسائل کو مجھ سے ڈسکس کر سکتے ہے ۔24 گھنٹے کے اندر آپ کے مسئلے کو حل کیا جائے گا۔ ایڈیشنل ایس پی خانخیل نے تمام سرکل DSPs اور SHOs کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے پولیس کے لواحقین سے ملاقات کر کے ان کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کریں اور ان کے فوری حل کے لیے ٹھوس بنیادوں پرفوری اقدامات اُٹھائے ۔اخر میں پولیس شہداء کے لوحقین نے ایڈیشنل ایس پی خانخیل کو اپنے مسائیل سے اگاہ کیا ، ایڈیشنل ایس پی خانخیل نے انکی مسائیل حل کرنے کیلئے فوری احکامات جاری کی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button