آج کی خبریںسوات کی خبریں

پیپلزپارٹی ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے،مختار رضا خان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔29جولائی 2017ء )پاکستان پیپلز پارٹی سوات کے انفارمیشن سیکرٹری مختا رضا خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی حمایت کی ہے ،سپریم کورٹ کا فیصلہ ایک تاریخی فیصلہ ہے اور یہ پاکستان کی جمہوریت کا تاریخ ساز دن ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوروں اور لٹیروں کا دور ختم ہوگیا ہے پیپلز پارٹی آنے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی،انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں کی پارٹی ہے ،ہم نے ہمیشہ غریبوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اُٹھائے ہیں،انہوں نے کہ سوات کو ایک بار پھر پی پی پی کا گڑھ بنائیں گے،یونین کونسلوں کی سطح پر تنظیم سازی ہو رہی ہے اور لوگ جوق درجوق پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button