آج کی خبریںخیبر پختونخواہ

فاٹا اصلاحاتی بل آج بروز جمعرات قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا

(زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 24 مئی 2018ء) وفاقی حکومت اور پارلیمانی جماعتوں کے رہنماء فاٹا اصلاحات کے حوالے سے ترمیمی مسودے پر متفق ہو گئے۔اس سلسلے میں کل وزیراعظم کے چیمبر میں اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کی۔اجلاس میں شیریں رحمٰن، شاہ محمود قریشی، بیرسٹر ظفراللہ، آفتاب احمد شیرپاؤ، شاہ ج گل آفریدی، سینیٹر ہدایت اللہ، شیری مزاری اور سینیٹر ساجد طوری بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے مشیر خصوصی برائے قانونی امور بیرسٹر ظفر اللہ نے فاٹا اصلاحات کے حوالے سے مسودہ پیش کیا اور اپوزیشن کی تجاویز کو تسلیم کرتے ہوئے مسودے کا حصہ بنایا گیا جس کے بعد اسے حتمی شکل  دیدی گئی۔بیرسٹر ظفراللہ کا کہنا تھا کہ فاٹا اصلاحات کے ترمیمی مسودے کو حتمی شکل دینے کے بعد اسے آج بروز جمعرات قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے قومی سلامتی کمیٹی کے علاوہ وفاقی کابینہ نے بھی فاٹا اصلاحات کی منظوری دی تھی جبکہ پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں بھی اس پر اتفاق رائے کیا گیا تھا۔

دوسری جانب جے یو آئی ف نے اصلاحات کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس نے منگل کے روز پاک افغان شاہراہ کے علاوہ انڈس ہائی وے کو بھی بند کر دیا تھا۔

جے یو آئی ف نے اصلاحات کے حوالے سے فاٹا میں ریفرنڈم کے انعقاد یا اسے الگ صوبے کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر ملک بھر میں احتجاج اور مظاہروں کی دھمکی دی ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button