آج کی خبریںسوات کی خبریں

بریکوٹ کے علاقہ گورتئی میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے گیارہ سالہ بچہ زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔30جولائی 2017ء )بریکوٹ کے علاقہ گورتئی میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے گیارہ سالہ بچہ زخمی ہوگیا،ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ گورتئی میں سپیشل پولیس فورس کے اہلکار فضل رشاد نے فائرنگ کرتے ہوئے گیارہ سالہ بچے حضرت بلال کو زخمی کردیا جسے طبی امداد کے لئے بریکوٹ اسپتال منتقل کردیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی بچہ اپنے گھروالوں کے ہمراہ کراچی سے شادی کے لئے آیا تھا اور اپنے چچا زاد بھائیوں کے ساتھ دریاء کنارے سیر کے لئے گیا ہوا تھا،زخمی بچے حضرت بلال کے مطابق پولیس اہلکارفضل رشاد ہمارے پاس آیا اور میرے چچا زاد بھائی کی تلاشی لی اور اس پر تشدد کیا جبکہ اپنی پستول سے فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگیا،پولیس اہلکار فضل رشاد کے مطابق تلاشی کے دوران میں نے ایک لڑکے سے چرس بر آمد کی جس پر وہ مشتمل ہو گئے اور اپنے رشتہ داروں کو بلوالیا اور مجھے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ میرے ہاتھ میں پستول ہونے کی وجہ سے غلطی سے گولی چل گئی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button