رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں لوئر دیر کے رہائشی عیسائی جوڑہ نے اسلام قبول کر لیا۔
لوئر دیر (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 28 مئی 2018ء) رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بلامبٹ لوئیر دیر میں رہائش پذیر عیسائی جوڑہ نے اسلام قبول کر لیا ممتاز عالم دین اور جے یوائی کے سابق آمیر مولانا قاضی فضل اللہ نے دونوں کا نکاح بھی پڑھایا تفصیلات کے مطابق صوبائی ہیڈ کوارٹر پشاور کے عیسائی جوڑہ انوحہ مسیح اور ابرار مسیح جو اج کل بلامبٹ میں رہائش پذیر ہیں دونوں نے بخوشی لوئیر دیر کے ممتاز عالم دین اور جے یوائی کے سابق آمیر مولاناقاضی فضل اللہ کی بیعت پر اسلام قبول کیا اس حوالے سے مدرسہ معارف العلوم شرعیہ تیمرگرہ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں علاقہ کے عمائدین نے کثرتعداد میں شرکت کی اس موقع پر عیسائی جوڑہ انوحہ مسیح دختر امانت مسیح اور ابرار مسیح ولد افتخار مسیح نے اسلام قبول کیا انوحہ مسیح کا نیا نام آمینہ بی بی جبکہ ابرار مسیح کا نیا نام عبد اللہ رکھا کیاگیا نئے قبول کرنے والے عیسائی جوڑہ کی نکاح کی مہر تین ہزار روپے مقرر کیاگیا جو تقریب میں موجود لوگوں نے چندہ اکٹھا کرکے ادا کیاگیا اسلام قبول کرنے والے جوڑی نے بتایا کہ وہ دین اسلام سے بہت متاثرتھے اس وجہ سے انھوں نے عسیایت چھوڑ کراسلام قبول کیا اور ائندہ اسلامی تعلیمات پر عمل کریں گے۔