آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں تمباکو کیخلاف اگاہی واک، سول سوسائٹی اور طلاباء کی شرکت

سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)عوامی ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام عالمی یوم انسداد تمباکو کے موقع پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں سول سوسائٹی کے علاوہ سکول کے بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، واک کے شرکاء مینگورہ شہر کے مختلف راستوں سے گزرکر سوات پریس کلب پہنچ گئے ، جہاں پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اے ڈبلیو ایس کے چیئرمین سید محی الدین نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او ہر سال 31مئی کو عالمی یوم انسداد تمباکو مناتا ہے تاکہ تمباکو کے استعما ل سے صحت کو درپیش خطرات کو اجاگر کیا جاسکے اور تمباکو کے استعمال کو کم سے کم کرنے کیلئے موثر پالیسیوں کی تیاری اور ان پر عمل درآمد کی ترجمانی کی جاسکے ، انہوں نے کہاکہ اس وقت دنیا بھر میں ہر دس میں سے ایک بالغ شخص کی موت واقع ہوتی ہے ، ہر سال عالمی سطح پر تقریباً چھ ملین لوگ تمباکو کی متعدی بیماریوں کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ، پاکستان میں ہر سال تمباکو کے استعمال کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد ایک لاکھ کے قریب ہے ، انہوں نے کہا کہ واک کا مقصد صرف اور صرف لوگوں کو آگاہ کرنا ہے کیونکہ تمباکو کے استعمال سے کینسر ، پھیپھڑوں اور دل کی مختلف بیماریاں وغیرہ پھیل جاتی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم کو لیشن فارٹو بیکو کنٹرول پاکستان جو پاکستان بھر میں تمباکو کے کنٹرول کیلئے کام کررہاہے کے ساتھ نیٹ ورک میں شامل ہے ، سی ٹی سی پاک پالیسی ساز اداروں اور پاکستان میں سول سوسائٹی کے مابین رابطوں اور باہمی تعاؤن و اشتراک کیلئے ایک رابطہ کار کے طور کام کرتے ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button