آج کی خبریںسوات کی خبریں

‎جنگلات تنازعہ سنگین ، جبہ بانڈہ میں پانچ مکانوں کو نذر آتش کردیاگیا

مدین (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 03 جون 2018ء) کالام قوم اور آریانئی قوم کے درمیان جبہ بانڈہ جنگلات کا تنازعہ سنگین ہو گیا جبہ بانڈہ میں موجود پانچ مکانوں کو نا معلوم افراد نے نذر آتش کر دیا دونوں فریقین ایک دوسرے پر الزمات لگا نے لگے انتظامیہ حرکت میں اگئی تفصیلات کے مطابق جبہ بانڈہ میں کالام قوم اور آریانئی قوم کے درمیان جنگل کی ملکیت کا تنا زعہ چلا آ رہا ہے گزشتہ شب جبہ بانڈہ میں جو مکانات تعمیر کئے گئے تھے ان کو نامعلوم افراد نے نذراتش کردیا ہے اور دونوں قومیں ایک دوسرے پر الزامات لگا رئیں ہیں اور دونوں قوموں میں سخت غصہ پایا جاتا ہے حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہو ئے انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی ہے اور جبہ بانڈہ میں پولیس تعینات کر دی گئی ہے جبکہ ای سی بحرین افتاب خان نے دونوں قوموں کے مشران ایک جرگہ بھی بلایا ہے جس میں اس سنگین مسلے کو حل کرنے کے لئے کوشش کی جائے گی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button