آج کی خبریںسوات کی خبریں

لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج،فضل حکیم اور عزیز اللہ گران کے علاوہ دیگر ارکان غائب

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔04اگست 2017ء ) سوات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف ارکان اسمبلی غائب رہے،صرف پی کے80کے فضل حکیم اور پی کے81کے عزیز اللہ گران احتجاجی مظاہرے میں پیش پیش رہے،سوات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف فضل حکیم کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ ہوا، مظاہرے میں ایم پی اے عزیز اللہ گران بھی شریک ہوئے اور دونوں ارکان اسمبلی نے پرجوش خطابات بھی کئے تاہم اس احتجاج میں دیگر ارکان اسمبلی غائب رہے ،ایم این اے سلیم الرحمن جنہوں نے وزیر اعظم کی نا اہلی پر نشاط چوک میں مظاہرے میں شرکت کی تھی وہ بھی سوات کے عوام کے لئے کی جانے والے احتجاج میں غائب رہے،اسی طرح محکمہ واپڈا کے خلاف پریس کانفرنس میں شریک ایم پی اے ڈاکٹر حیدر بھی کہیں دکھائی نہ دئے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button