سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 20 جون 2018ء) کمشنر ملاکنڈ سید ظہیر الاسلام شاہ نے کہا ہے کہ عید کے تین دنوں میں ملک بھر سے پندرہ لاکھ سیاحوں نے سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کا رخ کیا جوکہ ایک ریکارڈ ہے جس سے ملک کے دیگر شہروں سمیت پوری دنیا کو پُرامن سوات کا پیغام ملا،انے والے سیاحوں کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے تھے اور پولیس سمیت لیویز کے اہلکاروں ،سول ڈیفینس کے رضاکاروں نے ڈیوٹی سرانجام دیگر ٹریفک نظام کو کنٹرول کیا ،ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کیا انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے تین روز میں ملک بھر سے ریکارڈ تعداد میں سیاح سوات ائیں اور سوات کی تاریخ میں پہلی بار پندرہ لاکھ سیاحوں سے سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کا رخ کرکے یہاں کے پرفضاء مقامات پر خوبصورت موسم کے مزے لوٹے انہوں نے کہا کہ سوات میں سیاحوں کی بڑی تعداد میں امد کے موقع پر پولیس ،ٹریفک پولیس اور لویز کے اہلکار تعینات کئے گئے تھے اور ٹریفک کا خصوصی پلان بھی جاری کیا گیا تھا جس سے مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں ٹریفک نظام بہتر اور رواں دواں رہا انہوں نے کہا کہ لنڈاکے ،شموزی اور گیمن پلوں پر کالام ،بحرین ،مدین جانے والے سیاحوں کیلئے الگ روٹ رکھا گیا تھا جس کے وجہ سے مینگورہ شہر پر ٹریفک کا بوجھ کم رہا اور شہر میں ٹریفک رواں دواں رہی جبکہ انے والے سیاحوں کیلئے مختلف مقامات پر سہولت سنٹر قائم کئے گئے تھے جس میں انتظامیہ ،پولیس اور لیویز کے اہلکار انے والے سیاحوں کو خوش امدید کہتے اور ان میں جوس ،بسکٹ وغیرہ تقسیم کئے انہوں نے کہا کہ سوات میں موسم بھی بہترین رہا اور وقفے وقفے سے بارشوں کے وجہ سے سیاح خوب محظوظ ہوئے ،جس سے ملک سمیت بیرون ممالک کے لوگوں کو یہ تاثر ملا کہ سوات میں مکمل اور پائیدار امن قائم ہے اور یہاں پر سیاح بغیر کسی خوف و خطر کے پر امن ماحول میں خوشگوار لمحات گزار رہے ہیں