آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات بورڈ کے انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان،المدینہ اور ڈگری کالج کی پہلی پوزیشن

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔05اگست2017ء) سوات تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا،ڈگری کالج مینگورہ کے طالب علم اور المدینہ ماڈل سکول اینڈ کالج کی طالبہ نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی،ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سوات نے انٹرمیڈیٹ2017کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ،نتائج کے مطابق ڈگری کالج مینگورہ کے طالب علم عدنان حلیم اور المدینہ ماڈل سکول کی طالبہ ماہ نور نے 993نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کرلی،ٹیپو شہید سکول اینڈ کالج کے طالب علم زیشان احمد اور المدینہ ماڈل سکول اینڈ کالج کی طالبہ ماریہ قبطیہ نے991نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن جبکہ ٹیپو شہید سکول اینڈ کالج کے طالب علم محمد اُسامہ نے 989نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرلی،ڈگری کالج کے زیشان فضل نے 988نمبروں کے ساتھ چوتھی پوزیشن،کیڈٹ کالج سوات کے باسط علی خان 987نمبروں کے ساتھ پانچویں،ڈگری کالج کے طارق احمد نے986نمبروں کے ساتھ چھٹی پوزیشن،ڈگری کالج کے محمد صابراور کیڈٹ کالج کے سعد اقبال نے 984نمبروں کے ساتھ ساتویں،ڈگری کالج کے اعجاز احمد بٹ نے983نمبروں کے ساتھ آٹھویں،کیڈٹ کالج سوات کے عمیر آیاز نے982نمبروں کے ساتھ نویں اور گورنمنٹ ڈگری کالج کے طالب علم طارق شاہ نے981نمبر حاصل کر کے دسویں پوزیشن حاصل کرلی،انٹر میڈیٹ امتحانات کے پارٹ فرسٹ میں20990طلباء و طالبات شریک ہوئے جس میں15439کامیاب رہے اور نتیجہ74فی صد رہا،پارٹ سیکنڈ میں مجموعی طور پر19831طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں14659کامیاب قرار پائے اور نتیجہ74فی صد رہا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button