اسسٹنٹ کمشنر ریاض علی خان ہاوسنگ سکیم سوات کا فوکل پرسن مقرر

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 30 اکتوبر 2018ء) سوات میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے فوکل پرسن اور اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی قاضی ریاض علی خان نے گراسی گراؤنڈ میں قائم سکیم کے نادرا رجسٹریشن سنٹر کا دورہ کیا نادراکے اسسٹنٹ ڈائر یکٹراور دیگر متعلقہ حکام بھی انکے ہمراہ تھے انہوں نے سنٹر کے تفصیلی معائنے اور درخواست دہندگان سے ملاقاتوں کے بعد رجسٹریشن کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا واضح رہے کہ سوات میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی اس قومی سکیم کی رجسٹریشن کا افتتاح 22 اکتوبرکو وزیراعلیٰ محمود خان نے اپنے خصوصی دورہ سوات میں کیا تھا گراسی گراؤنڈ میں شہریوں کی سہولت کیلئے سیکورٹی، آبنوشی اور دیگر تمام سہولیات کا بندوبست کیا گیا ہے جہاں نادرا کی موبائل گاڑیوں کے علاوہ رجسٹریشن کے خواہشمند شہریوں کیلئے مناسب جگہ اور سہولیات بھی دستیاب ہیں اس ضمن میں اے سی ہیڈکوارٹر بابوزئی ریاض علی کونیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے رجسٹریشن پروگرام کیلئے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فوکل پرسن مقرر کیاگیا ہے جبکہ سکیم کے افتتاح سے لیکر اختتامی روز تک سیکورٹی، پانی اور صفائی سمیت تمام سہولیات کیلئے ذمہ داران کا تعین بھی کیا گیا ہے واضح رہے کہ سوات اس قومی ہاؤسنگ سکیم کے ابتدائی مرحلے میں ملک بھر سے منتخب سات اضلاع میں خیبر پختونخوا کا واحد خوش نصیب ضلع ہے اس موقع پر قاضی ریاض علی کو بتایا گیا کہ ابتدائی مرحلے میں صوبے بھر سے کوئی شہری سکیم میں شمولیت کیلئے یہاں درخواست جمع کرا سکتا ہے اور مقررہ سات اضلاع کی مجوزہ ہاؤسنگ سکیموں میں کہیں بھی اپنی ترجیحات کا تعین کر سکتا ہے انہیں مزیدبتایا گیاکہ ایک خاندان میں شامل بیوی، شوہر اور زیرکفالت بچوں میں صرف ایک ہی فرد کی رجسٹریشن قابلِ قبول ہوگی پہلے مرحلے میں پورے صوبے میں رجسٹریشن سنٹرز کیلئے سوات کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں خیبر پختونخوا کا کوئی بھی شہری رجسٹریشن فارم جمع کروا سکتا ہے تاہم جلد ہی صوبے کے دوسرے اضلاع میں بھی رجسٹریشن سنٹرز کھولے جائینگے اس کے علاوہ بہت جلد آن لائن رجسٹریشن کا آغازبھی کیاجا رہا ہے جس کے ذریعے شہری بہ آسانی گھر بیٹھے رجسٹریشن فارم جمع کراسکیں گے جس کی پراسسنگ فیس 250 روپے ایزی پیسہ وغیرہ کے ذریعے جمع ہوگی رواں مرحلے میں رجسٹریشن کا عمل 2ماہ تک جاری رہے گا جبکہ مزید ہدایات بعد میں جاری کی جائیں گی رجسٹریشن فارم نادرا کی ویب سائٹ سے مفت حاصل کیاجا سکتا ہے اس کے علاوہ مجوزہ فارم ڈپٹی کمشنر سوات، ضلع کے اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم ایز اور یونین کونسلوں کے دفاتر سے بھی مفت حاصل کیا جاسکتا ہے انہیں بتایا گیا کہ تمام دکانداروں اور فوٹو سٹیٹ سنٹرز کو واضح تنبیہ جاری کی گئی ہے کہ اس فارم کی قیمت دس روپے سے زیادہ وصول نہ کریں چاہے کلرکاپی ہو یا بلیک اینڈ وائٹ بصورت دیگر متعلقہ دوکاندار اور فوٹوسٹیٹ سنٹر کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی رجسٹریشن فارم ڈپٹی کمشنر سوات کے منتخب رجسٹریشن سنٹر بمقامِ گراسی گراؤنڈسیدو شریف میں جمع کروا تے وقت250 روپیہ کی رسید شہری ضرور حاصل کریں اور تسلی کرلیں کہ ان کا شناختی کارڈ اور ٹریکنگ نمبر درست درج ہو رجسٹریشن فارم انتہائی آسان اور ایک صفحے پر مشتمل ہے اسلئے ایجنٹوں اور عرضی نویسوں کی بجائے انگریزی کے بڑے حروف میں صاف الفاظ کے ساتھ خود پُر کریں اسی طرح عمر رسیدہ افراداورخواتین خود رجسٹریشن سنٹرزآنے کی زحمت کرنے کی بجائے کسی دوسرے شخص کے ذریعے رجسٹریشن کریں

ریاض علی خان قاسواتقومیہاؤسنگ سکیم
Comments (0)
Add Comment