اسفندیار ولی اور حیدر ہوتی 21 ستمبرکو سوات میں طاقت کا مظاہرہ کریں گے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔09ستمبر2017ء ) اے این پی کے مرکزی رہنما اسفندیار ولی خان اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی 21ستمبر کو سوات کا دورہ کریں گے ،پارٹی ذرائع کے مطابق مرکزی رہنماؤں سمیت مقامی قائدین بھی ان کے ہمراہ ہوں گے ، اس سلسلے میں جلسہ کی تیاریاں سوات کے فارم گراؤنڈ میں شروع کردی گئیں ہیں ، پارٹی ذرائع کے مطابق اس جلسہ عام میں سوات سے تعلق رکھنے والے اہم شخصیات اے این پی میں شمولیت کا اعلان بھی کریں گے۔

Amir Haider Khan HotiANPAsfandyar Wali