اہل سوات نے مہمان نوازی کی مثال قائم کردی،سوات آنے والے مہمانوں کو مفت چائے کی پیشکش

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 07 جون 2019ء)عیدالفطر کی چھٹیوں میں سوات آنے والے مہمانوں کیلئے اہل سوات کی جانب سے مفت چائے دینے کا اہتمام ، تحصیل کبل کے علاقہ گاڈو میں اباسین پٹرولیم (انوارلحق) نے سیاحوں کے لیے بطور مہمان نوازی اپنے پٹرول پمپ میں فری چائے سروس شروع کرکے ثابت کردیا کہ سوات کےتمام لوگ سیاحوں کو خوش امدید کرتے ہیں اور ان کا خاص خیال رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ ضلع انتظامیہ سوات نے اوگرا کے ہدایات کے مطابق ضلع بھر کےتمام پٹرول/سی این جی سٹیشنوں میں پبلک/ سیاحوں کے لیے صاف ستھرے واش رومز وغیرہ کی سہولیات کو بھی یقینی بنا دیاہے۔تاہم مفت چائے کی پیشکش نے سوشل میڈیا پر اہل سوات کی مہمان نوازی کا ملک بھر میں بہت ہی مثبت تاثرپیش کیا ہے

اباسین پٹرولیمپیشکشتحصیل کبلچائےسواتسیاحتعزتعیدعیدالفطرمعززمفتمہمانمہمان نوازی
Comments (0)
Add Comment