برمی مسلمانوں پر مظالم کے خلاف کالام میں احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔07 ستمبر2017ء) کالام اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے برما میں مسلمانوں پر ماظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ تھام کر المرکز اسلامی کالام سے احتاجی ریلی نکالی جو کالام بازار میں اختتام پزیر ہوئی۔ اسلامی جمعیت طلبہ سوات شرقی کے ناظم یحییٰ خان، اسلامی جمعیت طلبہ کالام کے ناظم عطاؤاللہ، اسلامی جمعیت طلبہ عربیہ خیبر پختونخوا کے منتظم حافظ شمشیر شاہد اور انسانی حقوق کے کارکن ملک شہزادہ نے کہا کہ برما میں روہنگیا مسلمانوں کے اوپر وحشیانہ تشدد ناقابل برداشت ہے۔ جس پر نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں اور اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی خاموشی معنی خیز ہے۔ انہوں بے بتایا کہ ظالم بدھ متوں کا ایک ہی علاج جہاد ہے۔ جس کے لئے مسلمانوں کو تیار ہونا چاہئے۔

BurmaKalamProtest